پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
76,398
+3,938 (24h)
اموات
1,621
+78 (24h)
صحت یاب
27,110
35.49%
زیر علاج
47,667
62.39%
دینہاہم خبریں

ضلع جہلم میں تمام رمضان بازاروں کو ختم کرنے کا اعلان کر دیاگیا

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ رمضان بازار مشین محلہ نمبر 2، اکرم شہید پارک، جی ٹی روڈ دینہ اور جی ٹی روڈ سوہاوہ پر قائم چاروں رمضان بازاروں کا دورانیہ عوامی سہولت کے پیش نظر بڑھایا جا چکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع جہلم کے ان رمضان بازاروں میں 27 رمضان تک عوام سستی اور معیاری اشیاء رات دس بجے تک خرید سکیں گے، َ ضلعی انتظامیہ جہلم کی جانب سے اس فیصلے کا مقصد عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کرنا ہے اور عوامی رش کو کنٹرول کرنے کے لئے افطار کے بعد بھی رمضان بازار کھلے رہیں گے ۔
ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے عوامی ریلیف پیکج کے تحت ان رمضان بازاروں میں اشیاء خوردنی پر سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے جو کے رمضان بازاروں کے قیام تک جاری ہے گی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ رمضان بازار کا دورانیہ دو دن کے لیے بڑھائے جانے کا برا ئے راست فائدہ جہلم کی عوام کو ہو سکے گا، رمضان بازاروں میں عید کے روز کھانے پینے والی اشیاء پر بھی خصوصی ڈسکاونٹ دیا جا رہا ہے جس سے عوام مستفید ہو رہے ہیں ۔
یاد رہے انتظامیہ نے فیئر پرائس شاپس، آٹا اور چینی پر سبسڈی کے ساتھ ساتھ عید پکوانوں پر بھی خصوصی رعایت دی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلف مہیا کیا سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close