دینہ

ماسک استعمال نہ کرنے کے خلاف سخت ایکشن لینا وقت کی اہم ضرورت ہے، سماجی حلقے

دینہ: اپیل کرنے کا وقت گزر چکا ہے، ماسک استعمال نہ کرنے کے خلاف سخت ایکشن لینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار سماجی حلقو نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم ماضی قریب میں کورونا وائرس کے حوالے سے کسی حد تک کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو چکا تھا، اب ضلع جہلم میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، عوام اجتماعی طور پر لاپرواہی کا عملی مظاہرہ کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جہلم ایک حکم نامہ کے ذریعے متعلقہ افیسران کو حکم جاری کریں کہ قانون کے مطابق ماسک استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں، بازاروں میں لوگ خرید و فروخت کرتے وقت ماسک کا استعمال نہیں کرتے، سماجی فاصلے کا بھی خیال نہیں کرتے، مساجد میں نماز پڑھتے وقت ماسک کااستعمال نہیں ہوتا، ویگنوں اور بسوں میں سفر کرنے والے مسافر ماسک کا استعمال نہیں کرتے۔ میرج ہال میں بھی انتظامیہ کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

سماجی زعماء دینہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسسٹنٹ کمشنر دینہ، تحصیلدار دینہ، نائب تحصیلدار دینہ، چیف آفیسر بلدیہ دینہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دینہ کو ہدایت کریں کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button