پنڈدادنخان

اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے رمضان بازروں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ سلیمان کھوکھر

پنڈدادنخان: حکومت کی جانب سے دی گئی سبسڈی عوام تک پہنچانے کے لیے آٹاچینی گھی و دیگر اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے رمضان بازروں کی مانیٹرینگ کی جارہی ہے ،عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اشیا کی مقدار کو دگنا کردیا گیا ہے ،عوام کو چاہیے کے ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے ذمہ دار شہری بنیں۔

ان خیالات کا اظہار ٹاؤن کمیٹی کھیوڑہ اسسٹنٹ سی اوحاجی محمد سلیمان کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کے علاؤہ رمضان بازار میں آٹے اور چینی کے سٹال بڑھا دیئے گئے ہیں تاکہ سماجی فاصلہ سمیت ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ عوام حکومتی ریلیف سے مستفید ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں حکومتی احکامات کے مطابق عوام کو خصوصی ریلیف پیکج دیا جا رہا ہے اور اشیاء ضروریات کی مقدار دگنی کردی گئی ہے جس میں آٹا گھی چینی و دیگر اشیا شامل ہیں ایس او پیز کے حوالہ سے بھی حکومتی احکامات پر عمل کیا جا رہا ہے، حکومت کی جانب سے دی گئی سبسڈی عوام تک پہنچانے کے لیے آٹاچینی گھی و دیگر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے رمضان بازروں کی مانیٹرینگ کی جارہی ہے۔

حاجی محمد سلیمان کھوکھر نے کہا کہ عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اشیا کی مقدار کو دگنا کردیا گیا ہے عوام کو چاہیے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے ذمہ دار شہری بنیںتاکہ عالمی وبا پر قابو پایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button