جہلم

جہلم سمیت پنجاب بھر میں بغیر رجسٹریشن پولٹری کا کاروباری غیر قانونی قرار

جہلم: پولٹری فارمز، پولٹری ہیچریز اور پراسیسنگ و پولٹری لیبارٹریز کو رجسٹریشن کے لیے20 فروری کی حتمی تاریخ دے دی گئی۔

پولٹری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جہلم سمیت پنجاب بھر میں بغیر رجسٹریشن پولٹری کاکاروبار کرنے اور پولٹری فضلات کی ناقص تلفی قانونا جرم ہے۔

پنجاب حکومت نے پولٹری ایکٹ 2016 کے نفاذ کے تحت پولٹری فارمز، پولٹری ہیچریز اور پراسیسنگ و پولٹری لیبارٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ 20 فروری 2018 تک اپنے کاروبار کو محکمہ لائیواسٹاک و ڈیری ڈیولپمنٹ پنجاب سے رجسٹر ڈکروائیں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولٹری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ رجسٹریشن کا عمل مرغی کے گوشت و انڈوں کے معیار کو بہتر بنانے اور مرغبانی کے امور کو منظم کرنے کے لیے ضروری قرار دیا گیا ہے اور بغیر رجسٹریشن پولٹری کا کارروبار کرنے والوں کو بھاری جرمانہ و قید کی سزا دی جا سکے گی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button