جہلم

جہلم میں قانون شکن افراد نے سوشل میڈیا پر خونی کھیل بسنت مہم شروع کر دی

جہلم: قانون شکن افراد نے سوشل میڈیا پر بسنت مہم شروع کر دی، ضلع پولیس ان کے خلاف فوری ایکشن لے ، شہریوں کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق بسنت جیسے خونی کھیل کو روکنے کے واضح احکامات کے باوجود جہلم شہر میں قانون شکن نوجوانوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے 5اپریل کو بسنت منانے کا اعلان کرتے ہوئے ضلعی پولیس کو کھلا چیلنج کر دیا ہے، ان قانون شکن افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پر دیگر نوجوانوں کو ورغلانے کیلئے متعدد پوسٹیں کی جارہی ہیں جبکہ کئی ایک دوکانداروں نے خفیہ طور پر پتنگوں اور ڈوروں کو جمع کرنا بھی شروع کردیا ہے ۔

شہریوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او جہلم اور متعلقہ ایس ایچ اوز سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں اس خونی کھیل کو روکنے اور شہریوں کی جانوں کو بچانے کیلئے بسنت کی تیاریاں کرنے والے اور دیگر نوجوانوں کو ورغلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button