پنڈدادنخان

کھیوڑہ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ملکوال کی ٹیم نے میدان مار لیا

پنڈدادنخان: کھیوڑہ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ملکوال کی ٹیم نے میدان مار لیا، چوہدری برکات امیدوار برائے چیئر مین پنڈدادنخان اورسیاسی سماجی شخصیت چوہدری سلیم انجم مہمان خصوصی تھے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ پی ایم ڈی سی گراؤنڈ میں آل پنجاب فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، فائنل میچ کھیوڑہ اور ملکوال کی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا، سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ملکوال فٹبال ٹیم نے میچ جیت لیا۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی امیدوار برائے چیئر مین پنڈدادنخان چوہدری برکات حسین اور معروف سیاسی سماجی شخصیت چوہدری سلیم انجم نے تھے، چوہدری برکات حسین اور چوہدری سلیم انجم نے کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی، اچھا کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر چوہدری برکات حسین اور چوہدری سلیم انجم نے کہا کہ کھیلوں کے میچز انعقاد کروانے کا مقصد ہے کہ نوجوان برائی اور نشے جیسی بری عادات سے محفوظ رہیں نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما کے لیے کھیل بہت ضروری ہیں، آج کل کے نوجوان گراؤنڈ کو کم اور سوشل میڈیا کو زیادہ وقت دے رہے ہیں جس کے باعث ذہنی اور جسمانی نشوونما متاثر ہوتی ہے کسی بھی معاشرے میں نوجوان ریڑ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کھیلوں کے فروغ کے لیے حکومت کا کردار اہم ہوتا ہے، کھیل کے میدان آباد رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔

چوہدری برکات حسین اور چوہدری سلیم انجم نے میچ انتظامیہ کی کاوشوں کو سہراتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس طرح ہی کھیلوں کے فروغ جاری رکھیں ان کا ہر ممکن ساتھ دیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button