کھیوڑہ میں ٹریکٹر ٹرالیاں، ڈمپرمالکان کی اوورلوڈنگ معمول بن گئی، حادثات میں اضافہ

0

کھیوڑہ شہر سمیت گردونواح میں ٹریکٹر ٹرالیاں، ڈمپرمالکان کی اوورلوڈنگ معمول بن گئی، جس سے حادثات میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے ،یہ بھاری گاڑیاں آئے دن سڑکوں پر خراب ہو کر ٹریفک کی رکاوٹ کا سبب بنتی ہیں، موجودہ صورتحال میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی اندرون شہر تعیناتی ناگزیر ہو چکی ہے ۔ اصلاح احوال کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ اور ڈنڈوت میں جپسم ،لائم سٹون ،سمیت دیگر معدنیات کی ماینز اور لیزیں ہیں جہاں سے ڈمپروں ،ٹریکٹر ٹرالیوں کے ذریعے جپسم اور دوسری معدنیات مختلف مقامی فیکٹریوں میں پہنچائی جاتی ہیں یہاں کے ڈمپرمالکان نے مقامی انتظامیہ کی ملی بھگت سے اوور لوڈنگ کو روزمرہ کامعمول بنا رکھا ہے۔

یہ اوورلوڈ ڈمپر،ٹرالر اور ٹرک اندرون شہر سے جب گزرتے ہیں تو لوگ ان کی اوور لوڈنگ دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں عوامی تاثر ہے کہ ٹریفک پولیس کی ملی بھگت کے بغیر یہ سب ممکن نہیں ہے کیونکہ ا وور لوڈ ڈگاڑیاں ان کے سامنے سے گزرتی ہیں مگر انہوں نے تو کبھی ان کو پوچھا تک نہیں، جبکہ پیٹرولنگ پولیس کا موقف ہے کہ یہ ایریا ہمارے کنڑول میں نہیں ہے۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس اہلکارو ں کا مرکز نظر عمومی طور پر موٹر سائیکل سوارو ں اور باہر سے سیاحت کے لیے آنے والی گاڑیوں کا چالان کرنے یا مک مکا کرنے کی صورت میں دیکھاجاتا ہے۔ یہ ہیوی اوور لوڈ گاڑیاں جب شہر سے گزرتے ہیں تو ان سے پتھر سڑک پر گرتے ہیں جس کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں ،ان ضمن میں متعلقہ محکمہ کو متعدد بار آگاء کیا تاہم انہوں نے کوئی دلچسپی نہیں لی۔

عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ضمن میں فوری ایکشن لیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.