حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، شہری حلقے

0

جہلم: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ‘ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بار بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سراسر ظلم و زیادتی ہے مہنگائی پہلے ہی اس قدر عروج پر ہے کہ غریب عوام پس کر رہ گئے ہیں اوپر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کسی بڑے صدمے سے کم نہیں، حکومت ریلیف دینے کی بجائے عوام پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے بتایا کہ غریب آدمی پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھ چکی ہے ‘۔

شہری منور حسین کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ مہنگائی کے باعث اشیاء ضروریہ اتنی مہنگی ہو چکی ہیں جو کہ غریب آدمی کی دسترس سے باہر ہیں، شہریوں شہزاد اورعمران کا کہنا تھا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافہ کر کے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین لیا ہے۔

شہری نعمان اورفیضان نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے پہلے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا اور اب پٹرول بم کا تحفہ گرا کر شہریوں کا سکون غارت کر دیا گیا۔

شہریوں محمد عمران انور، محمد صائم، محمد سبحان، آیان نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہری متاثر ہورہے ہیں، کامران حنیف نے کہا کہ چیف جسٹس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیں تاکہ مہنگائی کا طوفان تھم سکے اور غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.