دینہ

تحریک انصاف عوامی جماعت ہے اور آنے والے سال میں ملکی ترقی کی شروعات ہو گی۔ چوہدری سجاد

دینہ: تحریک انصاف عوامی جماعت ہے اور آنے والے سال میں ملکی ترقی کی شروعات ہو گی، وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ملک کو بحرانوں سے نکال کر خوشحالی کی طرف لے کر جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار کھو کھا کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری سجاد معروف آف کھوکھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نےکہا کہ گزشتہ روز ڈی سی جہلم نے شیلٹر ہوم کا آغاز کر یا جس میں بے سہارا اور بے آسرا افراد کی مشکلات میں واضح کمی آئے گی اور یہ اقدام حکومت کی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہو چکا ہے اور ہال ہی میں دینہ منگلا روڈ جو کہ دینہ کی عوام کا دیرینہ مسئلہ تھا اس کے لیے بھی ایک ارب کی گرانٹ کا اعلان کر دیا گیا ، اس میں کوئی شک نہیں کہ ایم این اے چوہدری فرخ الطاف، ایم پی اے راجہ یاور کمال اور چوہدری فوق شیر باز کی قیادت نے ضلع بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر کے مثالی نمونہ پیش کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button