جہلم

جہلم کے علاقے اسلام پورہ اور کریم پورہ کربلا کی منظر کشی کرنے لگے، مکین پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے

جہلم: شہر کے گنجان آباد علاقے اسلام پورہ ،کریم پورہ کربلا کی منظر کشی کرنے لگے ، علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے ، گزشتہ کئی روز سے پانی کی سپلائی بند، شہری سراپا احتجاج ، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن/ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے علاقوں اسلام پورہ ، کریم پورہ کے رہائشیوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے کئی روز سے میونسپل کارپوریشن کے عملے نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر پانی کی سپلائی بند کررکھی ہے ، ماہ رمضان میں پانی کی دستیابی نہ ہونے کیوجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے شعبہ پبلک ہیلتھ کے ذمہ داران سوچی سمجھی سکیم کے تحت پانی کی سپلائی بند کر دیتے ہیں ، اور شہریوں کے سوالات پر بتا دیا جاتا ہے کہ موٹر جل گئی ہے ، اس طرح سال میں 1/2 مرتبہ موٹر جلنے کا بتا کا لاکھوں روپے قومی خزانے سے وصول کئے جاتے ہیں۔

شہریوں نے ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے شعبہ پبلک ہیلتھ میں ہونے والی ، مالی بدعنوانیوں کا ریکارڈ چیک کیا جائے اور مالی بد عنوانیاں سامنے آنے پر ذمہ دارا ن کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہری پانی جیسی بنیادی سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button