پنڈدادنخان میں مین اڈوں کے مسافر خانے رکشہ اسٹینڈوں میں تبدیل، ٹریفک جام معمول بن گیا

0

دھریالہ جالپ: تحصیل پنڈدادنخان میں مین اڈوں کے مسافر خانے رکشہ اسٹینڈوں میں تبدیل ،گھنٹوں ٹریفک جام معمول بن گیا ،تحصیل پنڈدادن خان کی تمام یونین کونسلوں میں قبضہ مافیا کا راج ،انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی۔ سڑک پرلوگوں نے غیر قانونی کھوکھے، ریڑیاں، مسافر خانوں کے آگے رکشہ ا سٹینڈ، اینٹیں ، ریت ، مٹی، بجری،سیمنٹ اورسریا کے ڈھیر لگا رکھے ہیں۔

شہریوں کی متعدد شکایات کے باوجودآر ٹی سیکرٹری جہلم، ایکسین ہائی وئے ،ایس ڈی او ہائی وے، تحصیلدار،ایکسین محکمہ اوقاف اوراے سی پنڈدادنخان کی غفلت اور عدم توجہی سے تحصیل پنڈدادنخان کے تمام چھوٹے بڑے گاوں کے مین سٹاپ ناجائز تجاوزات کی نذر ہو چکے ہیں جس سے روڈ سے گزرناتو محال کئی گھنٹوں ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے ان تجاوزات میںروڈ کے دونوں اطراف کھوکھے ،ویٹنری ہسپتال کے سامنے قبضہ مافیا کا راج، گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کے فرنٹ پر قبضہ مافیا کا راج، محکمہ اوقاف کے کنووں پر قبضہ مافیا کا راج یہاں تک کہ انتظامیہ کے دفترکے فرنٹ پربھی قبضہ مافیا کا راج ہے۔

انتظامیہ کی پشت پناہی پر روڈ کے اوپر موٹر سائیکل مکینکوں اور رکشے والوں کا راج جو روڈ کے اوپر موٹر سائیکل کھڑے کر کے ٹھیک کرتے ہیں اور رکشے والے مسافر خانوں کے سامنے رکشے کھڑے کر کے لیڈیز کے سامنے بیہودہ گفتگو کرتے ہیں اور آپس میں گلی گلوچ اور لڑائی بھی ہوتی ہے جس سے مین روڈ پر ہر وقت ٹریفک جام رہتی ہے اور روڈ12فٹ سے بھی کم رہ گئی ہے جس سے ہر روز کوئی نہ کوئی روڈ ایکسیڈنٹ لازمی ہوتا ہے ۔

اگر بازاروں کا رخ کیا جائے تو تحصیل بھر کے بازاروں میں دکانداروں نے اپنی دکانیں ہونے کے باوجودوہ کرایے پر دے رکھی ہیں کیونکہ انتظامیہ کی پشت پناہی پربازار میں پھٹے لگا کر ناجائز تجاوزات اور بازاروں کی گلیوں پر قبضہ مافیا کا راج ہے جس سے 12فٹ کے بازار2فٹ کی گلی میں تبدیل ہو کر رہ گے ہیں۔

آر ٹی سیکرٹری جہلم، ایکسین ہائی وئے ،ایس ڈی او ہائی وے، تحصیلدار پنڈدادنخان ،ایس ڈی او محکمہ اوقاف اوراے سی پنڈدادنخان کے عدم توجہی کی وجہ سے آئے روزان بازاروں میں گزرنے والے مسافروں کا ناجائز تجاوزات کیوجہ سے جھگڑا رہتا ہے ۔ اور یہ مافیا گزرنے والی مسافر خواتین اور طالبات کیساتھ بھی بد تمیزی کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہے ۔وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری جن کے اپنے حلقہ میں قبضہ مافیا کاراج عروج پر ہے ۔

سماجی و رفاہی تنظیموں نے افسران کی مجرمانہ غفلت اور خاموشی پروزیر اعظم پاکستان عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار جنہوں نے ملک بھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر وا رکھا ہے وہ فواد چوہدری کے حلقہ میں بھی اس آپریشن کا نوٹس لیں جو ابھی تک شروع نہیں ہو سکا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.