دینہ

معروف کاروبار ی شخصیت چوہدری محمد فیاض کے صاحبزادے چوہدری ذکاء اللہ کی شادی بخیر و خوبی انجام پاگئی

دینہ کی معروف کاروبار ی شخصیت چوہدری محمد فیاض (چوہدری کتاب گھر والے ) کے صاحبزادے چوہدری ذکاء اللہ کی شادی بخیرو خوبی چوہدری جاوید کی صاحبزادی کے ساتھ انجام پائی ، مہندی کی پر و قار تقریب میں معروف قوال شہباز اورفیاض نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہو ئے ـدل غلطی کر بیٹھا بول کفارہ تیرا کیا ہو گا پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لئے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری محمد فیاض (چوہدری کتاب گھر والے)کے صاحبزادے چوہدری ذکاء اللہ کی شادی کی تقریب بڑی دھوم دھام سے منعقد ہو ئی ، مہندی کی پر وقار تقریب میں سابق وفاقی وزیر حاجی چوہدری شہباز حسین ، چوہدری فوق شیر باز کی شرکت۔

پاکستان کے معروف قوال شہباز اور فیاض نے خوب اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ شادی کی تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے راجہ یاور کمال نے بھی شر کت کی، دعوت ولیمہ کی پر وقار تقریب سٹی ہاؤسنگ میں منعقد ہوئی۔

دعوت ولیمہ میں چوہدری فوق شیرباز، تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر ، ڈاکٹر فضل الحق فضلی ، سابق چیئر مین بلدیہ شیخ اکرام الٰہی ، منصور کیانی، چوہدری لیاقت، چوہدری الیاس ، چوہدری عمران ، چوہدری رضوان ، چوہدری فرخ ، چوہدری عدنان ، چوہدری سجاد ، اسد ہارون ایکسائز انسپکٹر ، صدر دینہ پریس کلب سید توقیر آصف شاہ، حاجی اظہر چوہدری ، رب نواز گوندل ، عادل چوہدری ، رضوان سیٹھی ، چوہدری ضمیر ، سید عطاء اللہ شاہ بخاری ، افتخار خان ، چوہدری مناف ، چوہدری محمد افضل ، چوہدری سر فراز ، چوہدری غالب سمیت علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، کاروبا ری شخصیات کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button