پنڈدادنخان

پنڈدادنخان پولیس کی کارروائیاں، 2ملزمان گرفتار، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد

پنڈدادنخان: پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 2ملزمان گرفتار، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈدادنخان کے غلام مجتبٰی اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم غلام حسنین ولد ثقلین شاہ قوم شیرازی ساکن پنڈ رحیم شاہ تھانہ میانی تحصیل بھیرہ ضلع سرگودھا سے پسٹل 30بور معہ دو روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ پنڈدادنخان کے مظہر حسین اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم طارق حسین ولد محمد یوسف ساکن محلہ منڈی محمد صدیق پنڈدادنخان کو بحالت نشہ شراب گرفتار کر کے بعد از ملاحظہ ڈاکٹری مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button