ڈپٹی کمشنر کا رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کا اچانک دورہ، طبی سہولیات کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا

0

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری،طبی سہولیات کی دستیابی، ہسپتال کی صفائی ستھرائی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں موجود داکٹرز اور سٹاف کی حاضری چیک کی ۔ انہوں نے مختلف وارڈز کا دورہ کرتے ہوئے ایم ایس کو ضروری ہدایات جارکیں۔ اس موقع پر اے سی دینہ شہزاد محبوب بھی موجود تھے۔

ڈی سی جہلم نے وہاں موجود مریضوں کو ادویات کی دستیابی اور علاج کی سہولتوں بارے پوچھا ۔ آر ایچ سی میں بنیادی سہولتوں کو فراہمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ کی سہولیات میں مزید بہتری کی گنجائش ہمیشہ باقی رہتی ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ آر ایچ سی دینہ سمیت تمام ہسپتالوں میں رمضان المبارک میں ڈاکٹرز حضرات اپنی ڈیوٹیاں ایمانداری سے کرتے ہوئے اس دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.