چوٹالہ پولیس نے ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 2افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

0

جہلم: عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر چوٹالہ پولیس نے ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 2افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ کے شاہد مصطفیٰ اے ایس آئی نے دوران گشت پایا کہ ڈرائیورمحمد اختر ولد حمید علی سکنہ داراپور تحصیل و ضلع جہلم نے بذریعہ ڈیک ساؤنڈ سسٹم معہ ٹیب ٹریکٹر پر انتہائی اونچی آواز میں ٹیب لگاکر ارتکاب جرم کیا ہے۔جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ چوٹالہ کے شاہد مصطفٰی اے ایس آئی نے دوران گشت پایا کہ ڈرائیور محمد افتخار ولد طالب حسین قوم جٹ سکنہ بیلی باہر وال تحصیل و ضلع جہلم نے بذریعہ ڈیک ساؤنڈ سسٹم معہ ٹیب ٹریکٹر پر انتہائی اونچی آواز میں ٹیب لگاکر ارتکاب جرم کیا ہے۔جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.