پنڈدادنخان

ٹھل کے نوجوانوں نے خدمت خلق کی عمدہ مثال قائم کر کے بے گھر مزدور کو مکان بنا کر مزدور کے حوالے کر دیا

پنڈدادنخان: ٹھل کے نوجوانوں نے خدمت خلق کرکے مثال قائم کر کے ٹھل محمدی ہاؤس کا افتتاح کر دیا، ایک اور مستحق شخص کو گھر بناکر دینے کا آعادہ،راجہ مبین جنجوعہ کی دعوت پر علاقہ کی سماجی شخصیت استاد چودھری محمد اقبال کھوتھی، چودھری شوکت آرائیں آف چک دانیال اور ایڈیٹر مقامی روزنامہ حارث پھپھرا نے کیا ۔اس موقع پربزرگ شخصیت راجہ شوکت حیات( ٹھل فارم ہاؤس)، نوجوان راجہ وسیم اکرم جنجوعہ،محمداعجازبھٹی،راجہ دانش آف 21چک ،راجہ شعیب اشتیاق ودیگر موجود تھے۔

اس موقع پرراجہ مبین جنجوعہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاجیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ پچھلے ربیع الاول میں سب دوستوں کے تعاون سے ایک مقروض ملازم جو آج کے دور میں بھی خریدے بیچے جاتے ہیں کو دوستوں کے تعاون سے گاؤں میں ایک غریب مزدور کو مکان گھر بنا کر دیا جو مکمل ہوچکا ہے اور آج افتتاح کیا جارہا ہے۔

مبین جنجوعہ نے دوستوں سے اپیل کی کہ ہمارے گاؤں میں ایک بے گھر مزدور بیوی بچوں سمیت کھلے آسمان کے نیچے ٹینٹ لگا کر بیٹھا ہے جنگلی علاقہ سانپوں کا ڈر اور راستہ کے ساتھ ٹینٹ کوئی چاردیواری نہیں ہے میں چاہتا ھوں آپ سب لوگ میرے ساتھ مالی تعاون کریں تاکہ ہم اس مزدور کو چھت بنا کر دے سکیں۔

استاد چودھری اقبال کھوتھی نے کہا کہ دوستو سورۃ الماعون میں رب العزت فرماتے ہیں کہ” خرابی ھے ان کے لیے جو دوسروں کو اکساتے نہیں ـ” اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ھے کہ صرف نیکی سے کام نہیں چلے گا بلکہ دوسروں کو بھی اکسانا ضروری ھے جو خود مالی مدد نہیں کر سکتے وہ دوسروں کو مالی مدد کے لیے اکسانے کا کام کریں۔

حارث پھپھرا کا کہنا تھا کہ قرآن حکیم میں اللہ رب العزت نے چھپا کر اور ظاہر کر کے دونوں صورتوں میں اپنے اموال مستحقین پر خرچ کرنے کا کہا ہے۔

راجہ محمد افضل جنجوعہ پیرچک نے کہا کہ کسی کو گھر باپ نے بنا کر دیا ھے تو کسی کو رشتہ داروں نے مگر یہ خوش قسمت ھے جس کا گھر اللہ اور نبی کی طرف سے تحفہ ہو کتنا پیارہ نام ھے محمدی ہاؤس اور انہوں نے مزیدکہا کہ نئے بننے والے گھر کی تعمیر میں ہم پورا تعاون کریں گے۔

وسیم اکرم جنجوعہ نے کہا باقی تمام گاؤں بھی اس گھر بناؤ سکیم پر عمل کریں اورتعاون کے لئے راجہ مبین جنجوعہ کے فون نمبر 03415876470 کا پر رابطہ کریں۔واضح رہے کہ راجہ مبین کے اسی نمبر پر ایزی پیسہ اکاؤنٹ بنا ہوا ہے۔

راجہ شوکت حیات نے نوجوانوں کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔راجہ شعیب اشتیاق کی جانب سے معزز مہمان کے لئے ضیافت کا اہتمام کیا گیا اور راجہ شعیب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button