واپڈا کی ناقص سیفٹی انتظامات، پنڈدادنخان کے علاقہ سروبہ میں دو گائیں کرنٹ لگنے سے ہلاک

0

پنڈدادنخان: واپڈا کی ناقص سیفٹی انتظامات، پنڈدادنخان کے علاقہ سروبہ میں دو گائیں کرنٹ لگنے سے ہلاک، اہل علاقہ واپڈا کی غفلت کے خلاف سراپا احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق واپڈا کی ناقص سیفٹی انتظامات کی وجہ سے پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں سروبہ میں لاکھوں روپے مالیت کی دو گائیں گلی میں لگے بجلی کے پول میں کرنٹ کے باعث دونوں گائیں ساتھ ہی چمٹ گئیں۔

دونوں گائیں کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔

چند ماہ پہلے اس ہی کھمبے سے کرنٹ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا تھا۔ اہلیان سروبہ نے واپڈا کی غفلت کے خلاف احتجاج کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.