پڑی درویزہسوہاوہ
ملک صلاح الدین کی اہلیہ علالت کے بعد انتقال کر گئیں

پڑی درویزہ: نواحی علاقہ پڑی درویزہ کے رہائشی ملک صلاح الدین کی اہلیہ علالت کے بعد انتقال کر گئیں ۔ یاد رہے کہ مرحومہ ملک محمد خالد اور محمد شبیر برادران کی ہمشیرہ تھیں ۔ مرحومہ کے پسماندگان میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہے ۔
مرحومہ کی نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے سیاسی سماجی شخصیات کی اکثریت میں کونسلر پڑی درویزہ صوبیدار (ر) نمبردار محمد الیاس ، سابق آزاد امیدوار برائے چیئر مین ملک عمران احمد اعوان ۔ سابق ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول پڑی درویزہ سید سعید احمد شاہ ، سابق جنرل کونسلر چوہدری امتیاز احمد اور سماجی شخصیت راجہ محمد شعیب بھی شامل تھے ۔
مرحومہ کی نماز جنازہ کی امامت بلال مسجد پڑی درویزہ کے خطیب عصمت اللہ نے کی ۔