پڑی درویزہ کا رہائشی محمد نوید عرف ملنگی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

0

پڑی درویزہ: نقیبی ہیر ڈریسر پڑی درویزہ کے پروپرائٹر محمد نوید عرف ملنگی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ۔سوگ میں پورا بازارنماز جنازہ تک بند رہا ۔

متوفی چک نورنگ چکوال سے براستہ بھبھڑ کال موٹر سائیکل پر گھر آرہا تھا کہ پولیس چوکی ملہال مغلاں کے قریب مخالف سمت سے سفید رنگ کی نامعلوم تیز رفتار کار کی زد میں آگیا ۔کار ڈرائیور ٹکر مارنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ گاڑی کا نمبر تک بھی معلوم نہ ہو سکا ۔

پولیس چوکی کے ملازمین اور متوفی کا ایک قریبی دوست شیخ ساجد محمود موقع پر پہنچے شدید زخمی حالت میں اٹھا کرپہلے بیگم نور میموریل ہسپتال بھبھڑ کال سے ابتدائی طبی امداد لی گئی اور پھر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی کے لیے روانہ کر دیا گیا لیکن چکوال مندرہ روڈ پر دولتالہ موڑ کے قریب ہی محمد نویدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ۔

متوفی کی عمر 40سال تھی پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہے ۔ پڑی درویزہ کے غربی قبرستان میں نماز جنازہ کے بڑے اجتماع کی امامت سجادہ نشین دربار عالیہ چھبر سیداں پیر غلام علی شاہ نے کی۔

یاد رہے کہ متوفی کے ایک اور رشتہ دار بزرگ محمد یعقوب کی نمازہ جنازہ بھی ساتھ ہی ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں عوا م کی کثیر تعداد کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے صدر اور سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مرزا عبدالغفار ، پی پی پی سوہاوہ شہر کے صدر شوکت علی ، پی پی پی یو سی پھلڑے سیداں کے کوارڈینیٹر سید امجد بخاری ، مسلم لیگ ن یو سی پھلڑے سیداں کے ملک عمران احمد اعوان ، سماجی شخصیت راجہ محمد شعیب اور دیگر کئی سیاسی و سماجی شخصیات شامل تھیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.