معروف کاروباری شخصیت راجہ شیر افضل کے صاحبزادے راجہ محمد عثمان شادی کے بندھن میں بندھ گئے

0

دینہ: معروف کاروباری شخصیت راجہ شیر افضل کے صاحبزادے راجہ محمد عثمان شادی کے بندھن میں بندھ گئے ،دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب میں امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ محمد اسلم آف سرائے عالمگیر ،سابق نائب ناظم ادریز اخترکے علاوہ کاروباری و سیاسی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کی معروف کاروباری شخصیت راجہ شیر افضل کے صاحبزادے راجہ محمد عثمان کی شادی گزشتہ روز بخیر و خوبی انجام پا گئی ،دعوت ولیمہ کی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد کی گئی۔

دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب میں امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سرائے عالمگیر راجہ محمد اسلم ،سابق نائب ناظم دینہ ادریز اختر ،سابق جنرل کونسلر لالہ محمد رزاق (مرحوم ) کے صاحبزادے فیصل رزاق ،خالد محمود ،سینئر صحافی حق نواز میر کے علاوہ علاقہ کی سیاسی و کاروباری شخصیات سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی اور راجہ محمد عثمان کو شادی کے بندھن میں بندھنے پر مبارکباد دی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.