جہلم

بلال اظہر کیانی نے حلقہ این اے 66سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے

جہلم:امیدواربرائے ایم این اے بلال اظہر کیانی نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے، سیاسی و سماجی شخصیت معززین علاقہ ہمراہ موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق بلال اظہر کیانی امیدوار برائے ایم این اے نے حلقہ این اے 66سے آج اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری سعید بوکن، ناصر ڈار، راجہ ظفر، راجہ تصور، شاہین ڈار، عامر سلیم میر راجہ سیمی کے علاوہ دیگر معززین علاقہ موجود تھے۔

اہل علاقہ اور عمائدین شہر کے چہروں پر امید کی روشنی دیکھی جا رہی تھی کیونکہ این اے 66 کے عوام بلال اظہر کیانی کے روپ میں اپنا روشن مستقبل دیکھتے ہیں۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں میڈیا بھی موجود تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button