جہلماہم خبریں

دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے نوجوان کی لاش مل گئی

جہلم: گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ستایا ہوا دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے نوجوان کی لاش مل گئی، ریسکیو 1122نے اٹھارہ گھنٹے بعد نعش تلاش کرلی، نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روزمشین محلہ نمبر 3 کا رہائشی شیراز بٹ المعروف سادی بٹ روزہ کی حالت میں گرمی کا ستایا ہوا دوستوں کے ساتھ دریا ئے جہلم پر نہانے کے لئے گیا جہاں پر نہاتے ہوئے تینوں دوست دریا کی بے رحم موجوں کی نظر ہوگئے۔

موقع پر موجود لوگوں نے دو لڑکوں کو بچا لیا مگر شیراز بٹ المعروف سادی بٹ دریا کی بیرحم موجوں کی نظر ہوگیا۔ نوجوان کے ڈوبنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122اور دیگر ادارے موقع پر پہنچے لیکن اندھیرا ہو جانے پر تلاش کا کام روک دیا گیا جس کے بعد ہفتہ کے روز علی الصبح دوبارہ تلاش شروع کی گئی اور اٹھارہ گھنٹوں بعد ریسکیو 1122نے نعش تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کر دی۔

شیراز بٹ المعروف سادی بٹ کی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ جہلم میں ادا کی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ دریائے جہلم میں ہر سال کئی افراد ڈوب کر ہلاک ہو جاتے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یہاں کوئی انتظامات نہیں کئے گئے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button