جشن عید میلاد النبی ﷺ منانے کی تیاریاں مکمل ، مرکزی جلوس دارالعلوم اہلسنت مشین محلہ سے برآمد ہو گا

0

جہلم: جشن عید میلاد النبی ﷺ منانے کی تیاریاں مکمل ، مرکزی جلوس دارالعلوم اہلسنت مشین محلہ سے برآمد ہو گا، قیادت صدر سنی علما کونسل صوفی محمد اسلم نقشبندی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح جہلم شہر میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ منانے کی تما م تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور شہر بھر سے مساجد اور محلوں سے نکلنے والے جلوس بارہ ربیع الاول کو صبح 9بجے مرکزی دارالعلوم اہلسنت وجماعت مشین محلہ نمبر 1پہنچیں گے۔

یہ تمام جلوس مرکزی جلوس کی شکل اختیار کرکے صدر سنی علما کونسل صوفی محمد اسلم نقشبندی کی قیادت میں شاندارچوک پہنچے گا جہاں علما کرام عوام اہلسنت سے خطاب کریں گے۔

جلوس شاندار چوک سے مین بازار اور وہاں سے گزرتا ہوا مرکزی جلسہ گاہ میلاد چوک پہنچے گا جہاں جلسہ کا انعقاد کیا جائے گا اور 11بجے دن حضرت علامہ ڈاکٹر طارق محمود چشتی خصوصی خطاب فرمائیں گے اور دن ایک بجے جلسہ کا اختتام ہو جائے گا۔

اسی سلسلہ میں رات بعد نماز شاندارچوک جہلم میں منعقد ہ جلسے سے مولانا تنویر فاروقی خطاب جبکہ صدارت علامہ خالد جلالی کریں گے جہلم پولیس نے جلوس کے شرکاء کیلئے سکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.