ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آزاد نقل و حرکت ان کا بنیادی حق ہے، عابد حسین بودلہ

0

کھیوڑہ: ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آزاد نقل و حرکت ان کا بنیادی حق ہے،زندہ قومیں اپنے محسنوں کی قدر کرتی ہیں جبکہ یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے،اگر واقعی حکمران ملک کو بحران سے نکال کر عوا م ریلیف دینا چاہتے ہیں تو وہ قومی ہیرو کی پیش کس قبول کیوں نہیں کرتے ۔
ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آزاد نقل و حرکت کیس کی سماعت کے بعد ڈاکٹر عبدالقدیر خان موومنٹ پاکستان کی مرکزی چیئرمین عابد حسین بودلہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر قدیر پاکستانی شہری ہے اور ان کا حق ہے کہ ان کو بھی آزاد نقل و حرکت کرنے کی فوری طور اجازت دی جائے، پاکستان میں تمام نعمتیں موجود ہیں پھر یہ بحران مہنگائی قرضہ کہاں سے آگیا؟ عمران خان نے بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پیش کش کو نظر انداز کر دیا جس کا افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر قدیر نے اپنی صرف پندرہ فیصد صلاحیتوں سے پاکستان کو ایٹمی پاور بنایا اور باقی پچاسی فیصد کو بھی پاکستان کی ترقی کے لئے بُروئے کار لانے کے خواہش مند ہیں، پاکستان ایک خوشحال ملک بن سکتا ہے مگرڈاکٹر قدیر خان پر بہت پابندیاں لگادی گی ہیں، میں پاکستانی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات حاصل کرنے کے لیے ہمارا ساتھ دیں اگر حکمرانوں نے ڈاکٹر قدیر کی خدمت حاصل کی ہوتی تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی بجلی کا بحران انڈسٹریاں بند اور دوسرے مسائل ہیں ڈاکٹر قدیر کی وجہ سے پاکستان ایٹمی طاقت بنا اس کے باوجود انہیں نظرانداز کیا گیا۔
مرکزی چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدیر خان موومنٹ پاکستان نے کہا کہ ڈاکٹر قدیر نے کافی دفعہ حکومت کو پاکستان میں موجودہ مسائل کے بارے میں پیش کش کی لیکن مایوسی ملی اگر ہمارے ملک میں بجلی ،گیس تیل عام اور سستا کردیا جائے تو ملک میں موجودہ تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے والے حکمران پاکستان کے موجودہ حالات کے ذمہ دار حکمران خود ہی ہیں جوکہ نہیں چاہتے کہ ڈاکٹر عبدالقدیرخان کو لاکر یہ بحران حل کیا جائے سب جانتے ہیں کہ انہوں نے نا ممکن کو ممکن بنا کردیکھایا مگر حکومت کی نظر انداز یوں کے بعد ڈاکٹرعبدالقدیر نے ہر گھر میں ڈاکٹر قدیر بنانے کے لیے یونیورسٹیاں کالج سکول بنانا شروع کردیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب عوام کو بھی ڈاکٹر عبدالقدیرخان کا ساتھ دینے کا احساس کرلیناچاہے جس نے پاکستان کو دفاعی طورپر مضبوط بنایا وہ ملک کو بحرانوں سے بھی نکال سکتے ہیں ہماری موومنٹ کے نوجوان اور ڈاکٹر عبدالقدیرخا ن سیاست میں نہیں آنا چاہتے مگر اپنے ملک پاکستان کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.