جہلم

جہلم پریس کلب کے صحافی عوامی مسائل کی نشاندہی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ چوہدری عابد محمود

جہلم پریس کلب نے ہمیشہ مظلوم اور معاشرتی ناانصافی کاشکار، پسے ہوئے طبقات کے افراد کی آواز بلند کی اور معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔

ان خیالات کا اظہار سابق صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہلم پریس کلب سے منسلک صحافیوں کی مثبت اور غیر جانبدار انہ صحافت کی بدولت ابتک بے شمار مظلوموں کے مسائل حل ہو چکے ہیں ، مجھے امید ہے کہ جہلم پریس کلب کے ممبران اپنی بہترین رپورٹنگ کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔

انہوں نے کہاکہ محدود وسائل کے باوجود جہلم پریس کلب کے صحافی عوامی مسائل کی نشاندہی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر راجہ فیصل کیانی، وسیم تبریز، راجہ شاہد، عامر کیانی، راجہ نوبہار خان، راجہ سہیل کیانی، عبدالمنان، عاطف بٹ، مرزا ذیشان، آصف جنجوعہ، ڈاکٹر آفتاب احمد، چوہدری غلام حسین، مرزا کفیل بیگ کیفی،چوھدری دانیال عابد،الیاس صادق وٹو،شہزاد بٹ ،عبدالغفار آزاد، پیرزادہ ذیشان شاہ،سید ناصرحسین شاہ، امجد ضیاء، ڈاکٹر اعجاز اعوان، عبدالغفور بٹ، محمد اسماعیل، نبیل انصاری، فضل خان ، رانا نوید الحسن، مرزاراحیل بیگ، عبدالباسط مجاہد، چوہدری عابد محمود ، سید اکرم حسین شاہ ،مرزاقدیر بیگ ، سید مستفیض اقبال بخاری، میاں محمد ساجد، میاں محمد غزن، شیخ ذوالفقار علی کاشف، خالق تنویر ، سید مظہرعباس وسیم قریشی، آصف جٹ ،مرزا رخسار بیگ ودیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button