جہلمویڈیوزاہم خبریں

جہلم کے 40 سے 45 ہزار خاندانوں کو امداد فراہم کی جائے گی۔فوادچوہدری

جہلم: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کورونا کا خطرہ تیزی سے بڑ ھ رہا ہے، لوگ آپس میں ملنے کی بجائے فون پر رابطہ رکھیں، راولپنڈی ڈویژن میں لوگوں کی ٹریول ہسٹری زیادہ ہے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سول ہسپتال جہلم کے دورہ موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں وینٹی لیٹرز جہاں ہیں خراب ہیں یا انہیں چلانے والا کوئی نہیں ہے، 150وینٹی لینٹر ٹھیک کیے جا چکے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے سامان کی پہلی کھیپ جہلم بھیجی ہے۔ ماسک دنیا میں صرف چین بنا رہا تھا، وینٹی لیٹرز اور کٹس کی کوالٹی کو ترجیح دی جائے گی، کٹس کی غلط رپورٹ سے بہت خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔ ڈریپ نے کوالٹی پر میری بات پر عمل شروع کردیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جہلم کی ضلعی انتظامیہ لوگوں کی بہتری کےلیے کام کر رہی ہے، ضلع جہلم کے 40 سے 45 ہزار خاندانوں کو امداد فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ معیشت اور ہیلتھ کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا، حکومت نے کنٹرول لاک ڈاون کر رکھا ہے، کورونا کی میڈیسن تیار کرنے کےلیے ریسرچ ہورہی ہے۔ پاکستان کورونا کو شکست دینے والے ممالک میں سرفرست ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button