دینہاہم خبریں

خواتین کو آگے لائے بغیر کسی بھی ملک کی ترقی نا ممکن ہے۔ شازیہ عبید

دینہ(محمد وسیم سے)پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کی مرکزی رہنماء اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات شازیہ عبید نے کہا ہے کہ خواتین کو آگے لائے بغیر کسی بھی ملک کی ترقی نا ممکن ہے آج بھی ترقی یافتہ ممالک کو اگر دیکھا جائے تو وہاں خواتین مردوں کے مساوی حقوق رکھتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دین بھی اس بات کا حکم دیتا ہے کہ عورتوں کو مردوں کے برابر حقوق دیئے جائیں لیکن ہمارے ملک کا المیہ ہے کہ خواتین کو ہمیشہ سے ہی مظالم کا سامنا رہا اور اگر کوئی خاتون گھر سے باہر کام کاج کیلئے بھی نکلے تو اسے استحصال کا سامنا رہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں معاشرے کو بدلنے کیلئے اقدامات کرنے ہونگے اور کوشش کرنی ہو گی کہ خواتین کو حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ وہ مقام دیا جائے جس کی وہ حقدار ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button