ڈومیلی

ٹائیگرفورس کی ٹیم کا یوٹیلیٹی سٹورز اور ڈومیلی بازارکا دورہ، اشیاء کی مقدار اور ایس او پیز کا جائزہ لیا

ڈومیلی: ٹائیگرفورس کی ٹیم کا یوٹیلیٹی سٹور اورڈومیلی بازار کا دورہ، آٹا،چینی،سمیت دیگر اشیاء کی مقدارکوچیک کیااور ایس او پیز کے حوالے سے بھی جائزہ لیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹائیگرفورس ٹیم جس میں شاہدمنظوراور بابرالیاس نے ڈومیلی یوٹیلیٹی اسٹور کادورہ کیا،جس میں آٹا،چینی سمیت دیگر چیزوں کی مقدار کوچیک کیاگیا جس میں آٹے کی عوامی شکایت موصول ہوئی کہ آٹا کم مقدار میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر سپلائی ہوتا ہے۔ ہریوٹیلیٹی اسٹور پرتقریباایک سوبیگ دیاجاتاہے جو ایک گھنٹے میں ختم ہو جاتا ہے۔

رمضان ریلیف پیکج تمام یوٹیلیٹی اسٹور اچھی طرح عوام تک ریلیف پہنچایاجارہاہے۔آٹے کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹور پر ہراشیاء سستی مل رہی ہے۔تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی وافر مقدار موجود ہے۔جس نے صرف چینی لینے ہے اس کو دوکلو کا ایک پیکٹ دیاجارہاہے اگر زیادہ لینے ہوتو اس کے ساتھ پھر زیادہ خریداری کرنی ہوگی۔

اس کے علاوہ ٹائیگرفورس نے کوروناایس اوپیز کو بھی چیک کیا جو کہ یوٹیلیٹی اسٹور عملہ خود بھی عملدرآمد کررہاہے اور آنے والے گاہکوں کو بھی عملدرآمد کرنے کا کہاجارہاہے۔بازاروں کے دورے کا جائزہ بھی لیاگیا وہاں پر کوروناایس او پیز کو نظرانداز کیاجارہاہے نہ سماجی فاصلہ کو دیکھاجارہاہے اور نہ ہی لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

ٹائیگر فورس ٹیم نے اپنے اعلی افسران اور ضلعی انتظامیہ تک یوٹیلیٹی اسٹور کی رپورٹ اور بازار کی رپورٹ پیش بھی کردیا اور شہریوں کو کوروناایس او پیز پر عملدرآمد بھی کرنے کوکہاگیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button