پی ٹی سی ایل عملہ کی ناقص کارکردگی کے باعث صارفین شدید ذہنی اذیت میں مبتلا

0

کھیوڑہ: پی ٹی سی ایل عملہ کی ناقص کارکردگی کے باعث صارفین شدید ذہنی اذیت میں مبتلا، کئی کئی ماہ قبل منقطع کروائے گئے نمبروں کے بل مسلسل صارفین کو موصول ہونا معمول بن چکا ہے، سسٹم کی خرابی کے باعث آٹومیٹک پیکج کی تبدیلی،لو سپیڈ،باربار ڈس کنکشن، عملے کی جانب سے عدم تعاون، کے سبب صارفین براڈبینڈ سمیت دیگر نمبر منقطع کروا کر مزید مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں،درجنوں صارفین منقطع کنکشنوں کے بلوں سے سخت نالاں ہیں ،پی ٹی سی ایل کے اعلی حکام سے اس مبینہ غفلت پر کاروائی کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ سمیت پنڈدادنخان کے درجنوں پی ٹی سی ایل صارفین انٹر نیٹ براڈ بینڈ ، سمیت عام رابطہ نمبر نقظع کروانے والوں میں شامل ہوگئے ہیں۔

پی ٹی سی ایل تحصیل آفس میں شکایات لانے والے صارفین نے نمائندہ کو بتایا کہ اس نے انٹر انیٹ کی ناقص نیٹ ورکنگ سے تنگ آکر براڈ بینڈ کنکشن کٹوا دیا تھا جس جے ضمن میں درخواست آخری بل کی بنک سلپ سمیت ڈوائس متعلقہ دفتر جمع کروادی تھی تاہم چھے ماہ سے مسلسل بل موصو ل ہو رہاہے جس کی متعدد بار شکایت درج کروائی تاہم کو ئی شنوائی نہیں ہوئی ہر ماہ ہزاروں روپے لے بل سے شدیددماغی کوفت ہوتی ہے اس کا مطلب ہے مقامی اہلکاروں نے ملی بھگت سے میرے نام پر دوسرے صارف کو کنکشن سے رکھا ہے جو غیر قانونی ہے۔

اسی طرح ایک اور صارف نے نمبر کی منقطع کروانے کی روداد سنائی اسے بھی کئی ماہ سے بل کے میسج موصول ہو رہے ہیں جبکہ نمبر کئی ماہ قبل سے باظابطہ ختم کروایا ہوا ہے۔

متاثرین کا موقف تھا کسی صارف کے شناختی کارڈ سمیت دیگر کاغذات پر دوسرے صارف کو کنکشن دینا سمجھ سے بالاتر ہے یہ قانونی اوراخلاقی جرم ہے اس سے صارفین کا ادارے پر سے اعتبار ختم ہو جاتا ہے ہماری پی ٹی سی ایل محکمہ کے اعلی حکام سے اپیل ہے پنڈدادنخان ایکسچینج سمیت اس علاقے میں تعینات اس جرم کے مرتکب اہلکاروںکے خلاف انکوائری کی جائے اور سزا دی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.