
سوہاوہ: سوہاوہ کے نواحی علاقہ میں نامعلوم چور پانچ دوکانوں کا صفایا کر کے فرار ہو گئے، پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے نواحی علاقے کوٹ دھمیک میں نامعلوم چور پانچ دکانوں سے نقدی، موبائل فون اور دیگر اشیاء چوری کر کے فرار ہو گئے۔
پولیس تھانہ سوہاوہ نے کارروائی کا آغاز کر کے نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کر دی۔