جہلم

دودھ اور دیگر ڈیری مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے شہری سخت ذہنی اذیت کا شکار

جہلم: دودھ اور دیگر ڈیری مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے شہری سخت ذہنی اذیت کا شکار ، عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

دودھ اور اس سے دیگر تیار ہونیوالی مصنوعات انسانی جسم کی نشوونما کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں وہیں دودھ اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے غریب طبقہ کے لئے ان کو خرید نا انتہائی دشوار ہوچکا ہے، دیہاتی حلقوں سے شہر کے عوام کو دودھ سپلائی کرنے والے گوالے 80 سے 100 روپے فی کلو کے حساب سے دودھ فروخت کرکے حالات کے ستائے عوام کی جیبوں پر کھلم کھلا ڈاکہ ڈال رہے ہیں جبکہ شہر کے ہوٹلوں پر فراہم کیا جانے والا دودھ بھی مبینہ طور پر مضر صحت ہونے کیوجہ سے انسانی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔

دیہات سے دودھ لیکر آنے والے گوالوں کا جائزہ لیا جائے تو وہ دودھ کو ڈیری پر لے جا کر اس کی کریم نکلوالتے ہوئے دودھ کی افادیت ختم کرکے ، ناقص و غیر معیاری دودھ شہریوں کو مہنگے داموں فروخت کر کے ان سے من پسند کے نرخ وصول کرتے ہیں، مضر صحت دودھ کی سپلائی اور مہنگے داموں فروخت کو روکنے کے لئے شہریوں نے متعدد بار آواز بھی بلند کی مگر کسی ذمہ دار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ، بے بسی کی تصویر بنا غریب طبقہ قدرت خداوندی کی اس عظیم نعمت سے محروم نظر آتا دکھائی دیتا ہے۔

شہری تنظیموں کے عہدیداروں سمیت عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم ، ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی جہلم کے ذمہ داران سے نوٹس لینے اور کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button