جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں منافع خورروں کا راج

0

جہلم: شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں منافع خورروں کا راج، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فعال کردارادا کرنے میں بری طرح ناکام ، صارفین کا ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کا راج برقرار ہے جنہوں نے اشیاء ضروریہ کی مصنوعی قلت پیدا کرکے روزہ داروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر رکھا ہے ۔

اشیاء خوردونوش سمیت سبزیاں پھل ، فروٹ کے نرخوں میں بھی اضافے سے صارفین کی قوت خرید بالکل ختم ہو کر رہ گئی ہے، جبکہ سرکاری سطح پر قائم شدہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر افراد اپنا فعال کردار ادا کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ مصنوعی مہنگائی اور فرائض میں غفلت کے مرتکب پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف نوٹس لیاجائے تاکہ صارفین کو حکومت کی طرف سے مقررکردہ نرخوں پر اشیاء ضروریہ دستیاب ہو سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.