ممتاز علم دوست، دانشور، فوٹو گرافر سعید جگر کالا گوجراں میں انتقال کر گئے

0

جہلم: شہر کے معروف دانشور، علم دوست اور فوٹو گرافرسعید جگر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے سعید جگر کتابوں کے عاشق تھے اور ان کی ذاتی لائبریری میں ہزاروں کتب کا ذخیرہ موجود تھا جبکہ اپنے حلقہ احباب میں علم کی روشنی پھیلانے کیلئے وہ ہر دم متحرک رہتے تھے ان کے مضامین مختلف اخبارات و رسائل میں شائع ہوتے رہے۔

علمی و ادبی حلقوں میں وہ انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے اور درجنوں رسائل کے نیوز ایجنٹ رہنے والے سعید جگر طویل عرصہ سے صاحب فراش تھے، گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جاملے ان کی نماز جنازہ میں سیاسی ، سماجی ، ادبی اور علمی شخصیات اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد ان کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔سعید جگر کی وفات پر ضلع جہلم کی علمی شخصیات صحافی محمد اشتیاق پال، ڈاکٹر عبدالشکور ملک، عمر بٹ، احسان شاکر ، صحافی محمد امجد بٹ،شیخ شمشیر علی، سعید میر ، مرزا نوید احمداور دیگر نے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہلم علم شناس اور کتاب دوست شخصیت سے محروم ہو گیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.