جہلم

کورونا سے فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ چوہدری زاہد اختر

جہلم: پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے صدر چوہدری زاہد اختر نے کہاکہ عالمی وبا کورونا وائرس سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے ہیلتھ ورکرز ، ڈاکٹرز،پاک فوج، رینجرز، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور سماجی تنظیمات کے نمائندگان خراج تحسین کے مستحق ہیں جنھوں نے اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کورونا سے لڑ رہے ہیں۔

چوہدری زاہد اختر کا کہنا تھاکہ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے کورونا کے خلاف جہاد کرر ہے ہیں ،عوام کو چائیے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں ا ور ضلعی انتظامیہ کابھر پور ساتھ دیں اور ایس اوپیز پر عمل درآمد کریں ،اپنا اور اپنے پیاروں کا خاص خیال رکھیں اور ان کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button