دینہ

اخبار فروش یونین دینہ کے سالانہ انتخابات، چوہدری شعبان صدر اور حق نواز میر جنرل سیکرٹری منتخب

دینہ: اخبار فروش یونین دینہ کے سالانہ انتخابات ،چوہدری شعبان صدر ،چیئر مین امجد محمود سیٹھی ،سینئر وائس چیئر مین رضوان سیٹھی ،سرپرست اعلی افتخا ر حسین ملک ، سینئرنائب صدر سہیل انجم قریشی او ر جنرل سیکرٹری حق نواز میر سمیت تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اخبار فروش یونین دینہ کے سالانہ انتخابات کے لئے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تمام عہدیداران و ممبران نے شرکت کی اور متفقہ رائے سے بلا مقابلہ نئے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا ۔
صدر چوہدری شعبان ،چیئرمین امجدمحمود سیٹھی،سینئر وائس چیئر مین رضوان سیٹھی ،سرپرست اعلی افتخا ر حسین ملک ،سینئر نائب صدر سہیل انجم قریشی ، جنرل سیکرٹری حق نواز میر،نائب صدرعبدالستار نیازی، جوائنٹ سیکرٹری رضوان میر ،فنانس سیکرٹری چوہدری ساجد،چیئر مین آڈٹ کمیٹی سید جواد حسین شاہ کو منتخب کیا گیا۔ منتخب عہدیداران کا اعلان کے بعد مبارکبادیں دی گئیں اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔
اس موقع پر صدر شعبان چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلا مقابلہ یونین کے انتخابات ہماری آپس میں محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ہم اپنے قائد ٹکا خان کی قیادت میں مکمل طور پر متحد ہیں حکومت پاکستان اخبار فروشوں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور اخبار فروشوں کا صحت کارڈ بھی مہیا کیئے جائیں گرمی ہو یا سردی اخبار فروش اپنے کام کو احسن طریقے سے سر انجام دیتے ہیں۔
اس موقع پر سینئر وائس چیئر مین رضوان سیٹھی نے کہا کہ اخبار فروشوں میں اتحاد ہمارے قائد ٹکا خان کی محبت کا نتیجہ ہے حکومت کو چاہیے کہ باقی مسائل کی طرح اخبار فروشوں کے مسائل پر بھی غور کرے اور تحصیل دینہ میں اخبار مارکیٹ کے قیام کے لئے جگہ فراہم کرے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button