دینہ

تحریک لبیک پاکستان ضلع جہلم کے زیراہتمام 14 اگست یومِ آزادی کے حوالے سے ریلی کا انعقاد

دینہ (راجہ زوہیب) تحریکِ لبیک پاکستان ضلع جہلم کے زیرِ اہتمام 14اگست یومِ آزادی کے حوالے سے ریلی کا انعقاد۔ریلی کی قیادت پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری(سرپرستِ اعلیٰ تحریکِ لبیک پاکستان ضلع جہلم )نے کی۔ریلی دینہ سے شروع ہوئی اور جہلم شاندار چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔کثیر تعداد میں عوام کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریکِ لبیک کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کے حوالے سے عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی دینہ سے شروع ہوئی اور براستہ جی ٹی روڈ شاندار چوک جہلم پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کی قیادت پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری (سرپرستِ اعلیٰ تحریکِ لبیک پاکستان ضلع جہلم ) نے کی۔مختلف جگہوں پر ریلی کا پُر تپاک استقبال کیا گیا۔ریلی میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

خطاب کرتے ہوئے علامہ عثمان بشیر نقشبندی کا کہنا تھا کہ پاکستان لاکھوں قربانیوں کے عوض معرضِ وجود میں آیا،اس کی بنیادوں میں ہمارے آباؤ اجداد کی انتھک محنت اور خون شامل ہے،ہمیں پاکستان کی قدر کرنی چاہیے۔دن رات اس کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہیے۔

خصوصی خطاب کرتے ہوئے پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں،ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ وہ انفرادی طور پر اس کی ترقی اور خوشخالی کیلئے کام کرے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومتِ وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہالینڈ کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو روکا جائے،فی الفور ہالینڈ کی ایمبیسی کو بند کیا جائے اور ہالینڈ کے سفیروں کو ملک بدر کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان ہالینڈ کے معاملے کو عالمی سطح پر اٹھائے۔اگر ہالینڈ کے سفارتخانے کوتحریکِ لبیک پاکستان کی دی گئی ڈیڈ لائن تک بند نہ کیا گیا تو عوام زبردست احتجاج کرے گی اور عوام کا سمندر سڑکوں پر ہو گا۔آخر میں ملت و ملت کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button