دینہاہم خبریں

بخش ہسپتال بہترین آپریشن تھیٹر اور آلات سے آراستہ ہے۔ ڈاکٹر محمد امجد چوہدری

دینہ: بخش ہسپتال ریجن کے نجی اور چیریٹی ہسپتالوں میں بہترین آپریشن تھیٹر اور آلات سے آراستہ ہے،اس مرتبہ جہاں تک ممکن ہوا پیدائشی نقائص کی سرجری دوران فری کیمپ کی جائیگی۔

ان خیالات کااظہار پمز اسلام آباد کے پروفیسر کنسلٹینٹ سرجن ڈاکٹر محمد امجد چوہدری نے 30ستمبر 2018کو جہلم کے میاں محمد بخش ٹرسٹ کے فلاحی بخش ہسپتال میں بچوں کے پیدائشی نقائص پر دوسرے سرجیکل اور میڈیکل کیمپ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جن بچوں کے امراض مثال کے طور پر کٹے ہوئے ہونٹ،پاخانہ کے راستہ کے پیدائشی نقائص ،خورا ک کی نالی اور آنتوں کی بندش ،پاؤں کا پیدائشی ٹیڑھا پن،گردے،مثانے کے امراض وغیرہ ہیں ان کا معائنہ میرے ساتھ گیارہ ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کریگی۔

انہوں نے کہا کہ میاں محمد بخش ٹرسٹ ہسپتال کے چیئرمین چوہدری مشتاق برگٹ کی دن رات محنت کا ثمر یہ ہے کہ ہسپتال میں جدید ترین لیبارٹری ہے،کنسلٹنٹ سرجن کی خدمات حاصل ہے، ڈیجٹیل ایکسرے اور کلر ڈوپلر کی سہولت موجود ہے ۔بچوں کے لواحقین صرف اتنا خیال کریں کہ 25ستمبر سے قبل رجسٹریشن کروائیں اور بیماری سے متعلق سابقہ رپورٹس اور ایکسرے و نسخے کیمپ کے روز 30ستمبر کو ساتھ لانا نہ بھولیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھر پور کوشش کریںگے کہ اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھا ئیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button