پنڈدادنخان

سینئر صحافی یوسف ناز کا باقاعدہ علاج راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں شروع، دعائے صحت کی اپیل

پنڈدادنخان: ضلع جہلم کے سینئر صحافی اور منفرد لہجے کے معروف شاعر پاکستان کرسچن رائیٹر گلڈ پنجاب اور ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی کے صدر یو سف ناز کا باقاعدہ علاج راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہورہا ہے پاکستان کے بین الاقوامی شہرت کے حامل ماہر امراض قلب ڈاکٹر پروفیسر انجم جلال ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی نگرانی میں آئندہ ہفتے بائی پاس آپریشن متوقع ہے۔ تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے اجلاس خاص میں متفقہ قرداد کے ذریعے بزرگ صحافی و شاعر یوسف ناز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوسف ناز کھیوڑہ اور پنڈدادنخان میں آزاد اور سچی صحافت کا علمبردار ہیں اُنھوں نے اصولوں اور حقیقت پسندی ایمانداری کے نصب العین پر کار بند رہتے ہوئے مقدس میشن کو جاری رکھا انکی خدمات نوجوان صحافیوں کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں انہوں نے اپنے فرائض منصبی حق گوئی اور بے باکی سے انجام دے کر کے مثالی کردار ادا کیا یوسف ناز پاکستا ن کے واحد مسیحی رہنما ہیں جنہوں نے 1970کی دہائی میں شروع ہونے والی تحریک نظام مصطفی میں عملی طور پر بھرپور کردار ادا کیا جس پر انھیں متعدد بار تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا اور بے بنیاد جھوٹے مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کیا گیا تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان اور تحصیل بھر کے صحافیوں نے تمام ہم وطنوں سے یوسف ناز کی صحت یابی کے لیے دعا کی استدعا کی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button