پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
64,028
+2,801 (24h)
اموات
1,317
+57 (24h)
صحت یاب
22,305
34.84%
زیر علاج
40,406
63.11%
جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں مزید 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، متاثرہ افراد کی تعداد 178 ہو گئی

ضلع جہلم میں مزید 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، مریضوں کو آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا، ضلع بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 178 ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، ضلع جہلم میں مزید 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی اور مریضوں کو آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا۔

پنڈدادنخان کے محلہ عالم شاہ نمبر 1، محلہ حافظ قاری کے بعد پرانی تحصیل اور کھیوڑہ میں بھی 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، محلہ پرانی تحصیل کی سبطین اور کھیوڑہ سے خرم نامی لڑکے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع جہلم کے 1480 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں 178 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ضلع جہلم میں تین افراد اس مرض سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ 138 افراد مکمل صحت یاب ہو کر گھروں کو رونہ ہوئے۔ 37 افراد اس وقت آئسولیشن وارڈ میں داخل ہیں۔

ادھر عید سے قبل ضلع جہلم کے بازاروں میں شدید رش دیکھنے میں آرہا ہے، ضلع جہلم کے مرکزی خریداری کے مراکز اس وقت عوام کا رش ہے، عوام اور دوکانداروں کی جانب سے احتیاطی تدابیر کا خیال نہ رکھنے سے مریضوں کی تعدادبڑھنے کا خدشہ ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ نے کہا کہ عوام عید کے اجتماعات پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور روک تھام کا واحد حل احتیاط ہے، لوگ گھروں سے بلا ضرورت باہر نہ نکلیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close