تھانہ جلالپور شریف میں تبدیلی آئی نہیں بلکہ آگئی ہے، ایس ایچ او نے رشوت کے ریٹ مقرر کر دئیے

0

تھانہ جلالپور شریف میں تبدیلی آئی نہیں بلکہ آگئی ہے، ایس ایچ او نے رشوت کے ریٹ مقرر کر دئیے، تھانہ جلالپور شریف کے ایس ایچ او پانچ ہزار سے تیس ہزار تک کی وصولیاں کرنے لگا، پولیس شہریوں کو تحفظ دینے کے بجائے لوٹنے لگا اور راتوں رات ارب پتی بننے کا خواب دیکھنے لگا ۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان تھانہ جلالپور شریف بہگار کیمپ میں تبدیل ہو گیا ایس ایچ او نے لوٹ مار کا بازار گرم کر دیا ہے۔ انصاف کے لیے اعلی احکام سے اپیل کی ظفر اقبال سکنہ لڈوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کی لائسنسی رائفل جو مصروفیات کے باعث ٹرانسفر نہیں کر اسکا ایس ایچ او نے پولیس اہلکار بھیجوا کر مجھے تھانہ بلوایا اور کہا کہ تم نے غیر قانونی اسلحہ رکھا ہوا ہے اور کہا کہ چالیس ہزار روپے دویا میں آپ کے خلاف پرچہ دوں ۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے کہا کہ غریب آدمی ہوں اتنے پیسے تو نہیں ہیں جس پر اس نے مجھے حوالات میں بند کر دیا میں ساری رات بے گناہ حوالات میں بند رکھا صبح چھ بجے میرے پاس فاروق اور عبداللہ نامی دو بندے آئے اور کہا کہ پیسے دو گئے تب جان بخشی ہو گی میں نے بیوی کو ٹیلی فون کر کے اپنے پڑوسی سے 30ہزار روپے کا بندوبست کیا جو فاروق نے ایس ایچ او کو دئیے جس نے میری جان چھوڑی۔

ظفر اقبال نے مزید کہا کہ میرے ساتھ ظلم ہوا ہے غریب آدمی ہوں ادھا پیسے لے کر رشوت دی ہے ڈی پی او جہلم سید حماد شاہ میری رقم واپس دلوائیں میرے والد کی لائسنسی رائفل میرا شناختی کارڈ ابھی تک ایس ایچ او کے پاس ہے مجھے اللہ پاک کے بعد ڈی پی او جہلم پر بھروسہ ہے کہ مجھے انصاف دلائیں گے۔

ریٹائرڈ فوجی ظفر اقبال نے اعلی احکام سے انصاف کی اپیل کی اور کہا کرپٹ ایس ایچ او کے خلاف آئی جی پنجاب ڈی آئی جی ،آرپی او راولپنڈی ڈی پی او جہلم سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ رشوت لینے پر کرپٹ ایس ایچ او کے خلاف محکمانہ کاروائی کر کے فوری ٹرانسفر کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.