پڑی درویزہ

پبلک سیکٹر تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے ملازم والدین کو سپیشل الاؤنس دیا جائے۔ عوامی حلقے

پڑی درویزہ: پبلک سیکٹر تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبا ء و طالبات کے ملازم والدین کو سپیشل الاؤنس دیا جائے ۔ عوامی حلقوں کی طرف سے صوبائی اور وفاقی وزیر تعلیم کو تجویز ۔

تفصیلات کے مطابق پورے ملک میں شعبہ تعلیم میں دیکھا جا رہا ہے کہ سرکاری تعلیمی اور دیگر اداروں کے ملازمین کے بچے زیادہ تر پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں جس کی وجہ سے سرکاری شعبہ بہت متاثر ہو رہا ہے ۔

اس صورت حال کے پیش نظر عوامی ،سماجی اورعلم دوست حلقوں کی طرف سے انوکھی تجویز سامنے آئی ہے کہ حکومت اگر سرکاری تعلیمی اداروں کے فروغ کے لئے مخلص ہے توتمام سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے سرکاری ملازم والدین کو ماہانہ سپیشل الاؤنس دیا جائے جیسا کہ سکینڈے نیوین ممالک میں پہلے سے کیا جا رہا ہے لیکن جن سرکاری ملازمین کے بچے پرائیویٹ سیکٹر میں تعلیم حاصل کریں انہیں اس الاؤنس سے محروم رکھا جائے بلکہ خصوصی ٹیکس بھی عائد کیا جائے ۔

عوامی سماجی اور پبلک فرینڈ حلقوں کے مطابق صوبائی اور وفاقی وزیر تعلیم کو پیش کردہ تجویز پر سنجیدگی سے غور کرکے اقدامات کر لینے چاہیں تاکہ پرائیویٹ شعبہ جو جونک کی طرح ہمارے غر یب محنت کش عوام کا استحصال کر رہا ہے کی حوصلہ شکنی کی جا سکے اور سرکاری شعبہ تعلیم ترقی اور فروغ پاسکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button