جہلم

جہلم سمیت پنجاب بھر کے سکولوں میں ڈبل شفٹ ختم کرنے کا فیصلہ

جہلم سمیت پنجاب بھر میں ڈبل شفٹ والے تمام پرائمری ، مڈل اور ہائی سکول جن میں طلبہ کی تعداد کم ہے یا اساتذہ تعینات نہیں ان میں ڈبل شفٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، جو اساتذہ فرائض سے انجام دے رہے ہیں انہیں گزشتہ ایک سال سے روکی گئی تنخواہیں بھی ادا کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری تعلیم نے جہلم سمیت پنجاب بھر کے تمام 36 اضلاع کے تعلیمی افسران کو ڈبل شفٹ سکولوں بارے مکمل تفصیلات 16 جون تک فراہم کرنے کی ہدایت جار کر دی ہیں اور اس بابت باقاعدہ سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے ، پنجاب بھر میں 300 سکولوں میں ڈبل شفٹ چل رہی ہے۔

تنخواہیں نہ ملنے کے باعث اساتذہ ڈبل شفٹ چھوڑ کر جارہے ہیں، ڈبل شفٹ سکولوں میں ہیڈ ماسٹر کو 20 ہزار، پرائمری ٹیچرز کو10 ہزار روپے جبکہ ہائی کلاس کے اساتذہ کو 15 ہزار روپے اضافی تنخواہ دی جارہی تھی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button