جہلماہم خبریں

ہر بچے کو تعلیم کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، سیف انور جپہ

جہلم: یونیورسل پرائمری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مہم کے تحت داخلوں کے اہداف کے حصول کیلئے ایجوکیشن مینجمنٹ ٹیم اور اساتذہ کرام کو بھرپور محنت سے کام کرنا ہوگا، سکول جانے کی عمر کے ہر بچے کو تعلیم کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔
ان خیالات کا ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے یونیورسل پرائمری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مہم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا، ڈی سی جہلم نے 4 پرائمری اور 4 سیکنڈری اور 2ہائیر سیکنڈری کلاس کے طلبہ کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 میں رجسٹریشن کی۔
اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن سید مظہر حسین شاہ، ڈی ای او ایجوکیشن، اے ای اوز، ڈی او انفارمیشن، پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول صفیہ چیمہ اور دیگر موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بہتر بلڈنگز، فرنیچر، جدید ترین لیب سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، سرکاری سکولوں پر والدین کا اعتماد بڑھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے قائد اعظم محمد علی جناح کے سنہری اصول کام کام اور بس کام کو اپنا ہوگا، یہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ہم اپنے مسائل کا حل اور دنیا میں مقام حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button