پنڈدادنخان

رمضان بازار پنڈدادنخان میں ایس او پیز پر عمل درآمد کی مثال قائم کر دی

پنڈدادنخان: رمضان بازار پنڈدادنخان میں ایس او پیز پر عمل درآمد کی مثال قائم کر دی، چینی کے خریداروں کو لائن کی بجائے کرسیوں پر بیٹھا کر چینی کی فروخت جاری ہے، سماجی حلقوں کا خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے رمضان بازار میں چینی کے خریداروں کو لائن میں لگنے کی بجائے کرسیوں پر بیٹھا کر چینی کی فروخت جاری ہے۔

اسسٹنٹ سی او میونسپل کمیٹی حاجی محمد اسلم نے بتایا کہ ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان میاں مراد حسین نیکوکارا کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے رمضان بازار میں چینی خریداروں کو لائن کی بجائے کرسیوں پر بیٹھا کر فروخت کی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان بازار میں چینی اور آٹا وافر مقدار میں موجود ہے، صارفین کی عزت نفس اور احترام ہماری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button