بینکوں میں تبدیلی نہ آئی، حسب سابق نئے کرنسی نوٹ ڈیلرز کو دے دئیے، شہریوں کو ٹکا جواب

0

دینہ: بینکوں میں تبدیلی نہ آئی ،حسب سابق نئے کرنسی نوٹ ڈیلرز کو دے دئیے ، شہریوں کو ٹکا جواب ، اسٹیٹ بینک کو ماموں بنانے کیلئے ہزاروں شناختی کارڈ کاپیاں جمع۔

تفصیلات کے مطابق بینکوں کے اندر کرنسی ڈیلرز مافیا کی تعلق داری کے باعث اس عید بھی پر شہری نئے کرنسی نوٹو ں کی راہ تکتے رہ گئے اور کرنسی ڈیلر ز نے اپنے ہی رشتہ داروں ، ملازمین اور دوست احباب کے شناختی کارڈوں کی کاپیاں جمع کروا کے سینکڑوں کی تعداد میں فریش کرنسی پیکٹ وصول کر لئے ہیں۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ لسٹ کے مطابق نئے کرنسی نوٹوں کیلئے مسیج کرنے والے شہریوں کو کیش ختم ہونے کو ٹکا ساجواب دے دیا جاتا ہے۔

ضلع جہلم کے مختلف بینکوں سے پانچ کرنسی ڈیلرز نے تقریبا بیس ہزار کے قریب پیکٹ حاصل کرکے اندرخانے غائب کر دئیے ہیں جو آئندہ چند ورز تک بلیک میں مہنگے داموں فروخت کرکے نہ صر ف خود کمائی کریں گے بلکہ بینک افسران کو بھی حصہ بقدر جثہ دیا جائے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.