جہلم

پہلا محمد عثمان (سنی )، بلاول رضا میموریل اوپن 7 سائیڈ فلڈلائٹ فٹبال ٹورنا منٹ اختتام پذیر

جہلم: پہلا محمد عثمان (سنی )، بلاول رضا میموریل اوپن (7) سائیڈ فلڈلائٹ فٹبال ٹورنا منٹ 2018 ضمیر جعفری سٹیڈیم میں اختتام پذیر ہو گیا ،جس میں عثمان (سنی ) ، بلاول رضامیموریل فٹ بال ٹیم سمیت درجنوں ٹیموں نے حصہ لیا، اول دوم سوم آنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں نقد انعامات سمیت ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پہلا محمد عثمان (سنی )، بلاول رضا میموریل اوپن (7) سائیڈ فلڈلائٹ فٹبال ٹورنا منٹ گزشتہ رات ضمیر جعفری سٹیڈیم میں اختتام پذیر ہو گیا ،جس میں اول ،دوم ، سوم آنے والی ٹیموں اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات سمیت ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر کھلاڑیوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلڈ لائٹ ٹورنا منٹ سے جسمانی ورزش بھی جاری رہتی ہے اور دن بھر روزہ رکھنے میں بھی کوئی دشواری پیش نہیں آتی ، رات گئے تک فٹ بال کھیلتے ہیں اور سحری کے وقت سحری کرکے سارا دن بہترین گزرتا ہے کوئی تھکاوٹ وغیرہ محسوس نہیں ہوتی اس سے ہمارے فٹ بال کھیلنے کا شوق بھی پورا ہو جاتا ہے ۔ اور جسم کی ورزش بھی ہوتی ہے ۔ جس سے ہم تندرست و توانا رہتے ہیں۔

دوسری جانب شہریوں نے فٹبال کے کھیل کو سراہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ ایسی کھیلوں کا انعقادانتظامیہ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو چاہیے کہ فٹبال سمیت دیگر کھیلوں کا انعقاد کرکے نوجوانوں کو راہ روی کا شکار ہونے کی بجائے کھیلوں کی طرف راغب کریں تاکہ نوجوان نسل کھیلوں کی طرف راغب ہو کر دنیاء بھر میں پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔

علاقہ معززین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جس شہر کے کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں اس شہر کے ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button