نگہت میر کی سیاسی میدان میں ان کی خدمات کومدتوں یاد رکھا جائے گا۔ سیاسی حلقے

0

جہلم: نگہت پروین میر کی وفات مسلم لیگ ن کیلئے بڑا دھچکا ہے سیاسی میدان میں ان کی خدمات کومدتوں یاد رکھا جائے گا ۔

یہ بات سابق ایم این اے چوہدری خادم حسین ، نوازبزادہ مطلوب مہدی، طالب مہدی، سابق ایم پی ایز چوہدری لال حسین، مہر محمد فیاض ، چوہدری تسنیم ناصر ، محمود مرزاجہلمی، اشتیا ق پال ضلعی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی، محمد اشرف چغتائی ، محمد امجد بٹ ، محمد ناصر بٹ، منصور الحق پال اور دیگر نے جنازہ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

سابق ایم این اے نگہت پروین میر کی وفات پر ضلع جہلم کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے ان کی زبردست خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی وفات کو ضلع جہلم کے لئے بڑا نقصان قرار دیا۔

سماجی شخصیات نے کہا کہ نگہت میر نے اپنی ساری زندگی بطور سماجی کارکن گزار کر مثال قائم کی اور سیاسی طور پر اعلی مناصب پر پہنچ جانے پر بھی ان کی عاجزی ، انکساری میں کوئی کمی نہ آئی، اپنے سیاسی کیرئیر کے دوران انہوں نے ضلع بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کے شہریوں کے دل جیت لئے یہی وجہ ہے کہ ان کی وفات پر ضلع جہلم کی سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ عام شہریوں کی بڑی تعداد کی آنکھیں نم تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.