ڈومیلی

بڑاگواہ میں وقفے وقفے سے بارش، سردی کی شدت میں اضافہ، کسان خوش

ڈومیلی: گزشتہ چوبیس گھنٹے سے وقفے وقفے سے ڈومیلی اور گردونواح میں بارش کاسلسلہ جاری ہے ،موسم سرماکی پہلی بارش ایک طرف سردی کی شدت میں اضافہ کردیا۔
دوسری طرف اس بارش سے کسانوں کے چہروں پر رونق چھا گئی ہے،بارش سے سردی بڑھتے ہی بڑاگواہ میں قائم مچھلی فرائی،چپلی کباب،سموسے پکوڑے اور چائے کی دوکانوں پر رش ہوگیا،شہریوں نے سردی سے بچنے کیلئے گرم ملبوسات کیساتھ خشک میوہ جات کا استعمال شروع کردیا،بار ش سے کسان بھی خوش دیکھائی دیئے۔
کسانوں کا کہناتھا کہ اللہ نے ہماری دعا سنی اور جس سے ہم بہت خوش ہیں اور اسی بارش سے ہماری فصلیں اچھی ہوجائیں گی،بارش نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں بہت مشکلات درپیش تھی ہمارے مویشی بھوکے مررہے تھے،دوسری طرف تھلہ چوہدریاں کے مکینوں کی مشکلات کم نہ ہوسکی ،بارش سے برساتی نالے میں کیچڑہونے سے سکول جانے والے بچوں،ڈیوٹی پر جانے والے لوگوں سمیت اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑھ رہاہے،نالے میں پھسلن ہونے سے کئی بچے گرے اور انکی یونیفام گندی ہوگئی،کئی گاڑیوں بھی کیچڑمیں پھنسی گئی۔
اہلیان علاقہ نے اعلی حکام سے ایک بار پھر مطالبہ کیاہے کہ یہاں ایک پُل بناکردیا جائے تاکہ ہماری مشکلات دورہوسکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button