اپوزیشن کی سیاست دفن ہوگئی، بلاول اور مریم ابھی بچے ہیں، فواد چوہدری

0

وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن کو بچہ بنا کراستعمال کیا، اب اے پی سی میں مولانا فضل الرحمٰن کی جیبیں ٹٹولی جائیں۔ بلاول اور مریم کو سمجھ جانا چاہئیے کہ وہ ابھی بچے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے آخری وقت تک کوشش کی کہ اپوزیشن کی عزت بچ جائے ہم اپوزیشن سے کہتے رہے کہ تحریک واپس لے لیں اپوزیشن ’’سو پیاز اور سوجوتے ’’کھانے والی بات پر عمل پیرا تھی۔ بلاول اور مریم کو سمجھ جانا چاہئیے کہ وہ ابھی بچے ہیں یہ دونوں مولانا فضل الرحمان کی سیاسی گیم تک نہیں پہنچ سکتے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاسی فیصلے غصے میں نہیں ٹھنڈے دل سے کئے جاتے ہیں۔ غصہ میں کئے گئے فیصلے کا خمیازہ اپوزیشن کو بھگتنا پڑا اپوزیشن کی اس غلطی سے ان کی سیاست مزید خراب ہوئی۔اپوزیشن کی تلوار خود ان کی اپنی گردنوں پر جا پڑی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر ہارس ٹریڈنگ ہوئی ہے تو اس میں بھی اپوزیشن کے لوگ ملوث ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن چیئر مین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں پانچ ووٹوں کے ضائع ہونے پر واویلا کر رہی ہے،پانچ ووٹ تو مولانا فضل الرحمن کے تھے تو کیا مولانا نے اپوزیشن کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں مولانا فضل الرحمن کی جیبیں ٹٹولیں،اپوزیشن کو خطرہ ہے کہ ہارس ٹریڈنگ ہوئی،مولانا نے اپوزیشن کو استعمال کیا اور بچہ بنا یا۔

انہوں نے کہا کہ اب اپوزیشن کی سیاست اور نیچے دفن ہو گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.