پنڈدادنخان

پنڈدادنخان کے مشہور سماجی اور ہر دلعزیز شخصیت ٹھیکیدار کوثر حسین جعفری انتقال کر گئے

پنڈدادنخان کی معروف رفاہی سماجی شخصیت محلہ جعفریہ شیعہ کیمونٹی کے سربراہ ٹھیکیدار کوثر حسین جعفری حرکت قلب بند ہونے سے خالق حقیقی سے جا ملے، مرحوم کی نمازجنازہ میں شہر پنڈدادن خان و گردو نواح سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی، نماز جنازہ امام بارگاہ جعفریہ میں ادا کی گئی۔

مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قل شریف کی محفل کا انعقاد سوموار کو ہو گا، مرحوم نہایت ملنسار ہمدرد اور خوش اخلاق طبیعت کے مالک تھے اور شہر کی ہر دل عزیز شخصیت تھے ان کی وفات سے کمیونٹی میں جو خلا پیدا ہوا ہے وہ پورا نہیں ہو سکے گا۔

شہر پنڈدادن خان سے معروف صحافی آصف حیات مرزا راجہ طاہر کونسلر شاہد باگوان پیپلز پارٹی کے با نی نظریاتی کا رکن رشید احمد بٹ کونسلر اقرار بلا کونسلر محمد افضل بٹ پی ٹی آئی سماجی کارکن ملک غلام مصطفے مٹھو و دیگر نے کوثر حسین جعفری ٹھیکیدار کی اچانک رحلت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک ملنسار اور رفاہی سوچ کے حا مل انسان تھے، اللہ رب العزت انکی بشری خطائیں معاف کرتے ہوئے انکی قبر کے تمام مراحل آسان فرمائے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں آئمہ معصومینؑ کا قرب نصیب کرے۔ آمین

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button